37

پشاور یونیورسٹی نے ایم اے سوشیالوجی انتھرپالوجی، آرکیالوجی، ایم ایس سی زوالوجی اور کیمسٹری نتائج کا اعلان کردیا

پشاور (
ویب ڈیسک  22 جنوری2019ء) پشاور یونیورسٹی نے ایم اے سوشیالوجی، انتھرپالوجی، آرکیالوجی، ایم ایس سی زوالوجی اور کیمسٹری کے نتائج کا اعلان کردیا۔

شعبہ امتحانات کے مطابق ایم اے سوشیالوجی پریویس میں 48 طلبہ شریک ہوئے جن میں 39کامیاب ہوئے نتیجہ 81 فیصد رہا، انتھرپالوجی فائنل میں 20طلبہ شریک ہوئے جن میں 11کامیاب ہوئے نتیجہ 55فیصد رہا، آرکیالوجی فائنل میں 23طلبہ نے امتحان دیا جن میں 15 پاس ہوئے نتیجہ 65فیصد رہا، زوالوجی پریویس میں 55میں سے 53کامیاب ہوئے نتیجہ 96فیصد رہا۔ ایم ایس سی کیمسٹری سال اول میں 104طلبہ شریک ہوئے جن میں 84پاس ہوئے نتیجہ 81فیصد رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں