118

مردان پولیس کی کاروائی‘ منشیات فروش سمیت 12قماربازگرفتار‘منشیات واسلحہ برآمد

پشاور (
ویب ڈیسک  ۔ 22 جنوری2019ء) مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان، تھانہ پار ہوتی پولیس نے قماربازی کی محفل الٹ دی 12قمار باز وں سمیت ایک منشیات فروش گرفتار‘ دائو پر لگائی گئی رقم، منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کا سماجی جرائم اور منشیات کے خلاف جاری کئے گئے واضح احکامات کے پیش نظر تھانہ پار ہوتی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر ومنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او پار ہوتی مقدم خان کے ہمراہ ٹیم نے علاقہ کسکورونہ میں کریک ڈان کے دوران قمار بازی کی محفل الٹ دی دا پر لگائی گئی رقم 87000روپے بمعہ تاش قبضہ میں لیکر 12قمار بازوں حبیب ولد میر ولی، خان محمد ولد شیر محمد، حبیب اللہ ولد اقبال سید ، شیر خان ولد عمر حیات ، جمعہ خان ولد محمد عالم ، ندیم خان ولد عبد القادر، ثنا اللہ ولد سردار، محمد فیاض ولد عبد الغفور ، عباس ولد میر خواص ، سلطان زیب ولد بخت بادشاہ، تیمور شاہ ولد ظاہر شاہ ، اورعادل ولد محمد اکبر جبکہ عباس خان ولد میر خواص کے قبضے سے پستول 9MMبرآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔

اسی طرح دوسری کاروائی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے مکرم ولد عمر خطاب سکنہ کسکورونہ سید آباد کے قبضے سے 2020گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں