60

غیر معیاری اور جعلی کاسمیٹکس فروخت کرنے والے کے خلاف کریک ڈاؤن

دوبڑے گوداموں پر چھاپہ مار کر لاکھوں جعلی کریمیں اور دیگر اشیاء برآمد

ریاض(
ویب ڈیسک  ۔22 جنوری 2019ء ) وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے انسپکٹرز کی جانب سے پولیس کی مدد سے ریاض اور مشرقی صوبے میں ایک کاروباریکمپنی کے دو بڑے گوداموں پر چھاپہ مار کر وہاں سے لاکھوں درہم مالیت کی جعلی کاسمیٹک اشیاء برآمد کر لی گئیں۔ پکڑی گئی کاسمیٹکس کی تعداد 1,652 بتائی جاتی ہے جو سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں کروائی گئی تھیں۔ریاض میں واقع ایک گودام میں اس آپریشن سے پہلے یہاں کی کڑی نگرانی کی گئی جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ یہاں غیر معیاری کریمیں رکھی گئی ہیں۔ آپریشن کے دوران یہاں موجود جعلی کاسمیٹکس ضبط کر لی گئیں۔ تفتیش سے پتا چلا کہ اس گودام میں موجود کاسمیٹکس مصنوعات مشرقی صوبے میں بھیجی جاتی ہیں اس کے علاوہ ایک مشہور ڈیپارٹمنٹل سٹور کی مختلف برانچوں پر بھی سپلائی کی جاتی تھی۔

وزارت کے مطابق دمام اور الخوبار میں دیگر مقامات سے بھی 77,000سے زائد جعلی کریمیں ضبط کر لی گئیں۔ یہ کریمیں ایک مشہور بین الاقوامی برانڈز کی طرز پر تیار کی گئی تھیں، جن کے نقلی ہونے کا پتا آسانی سے نہیں چلتا تھا۔ انسپکشن ٹیم نے جنوبی ریاض میں واقع ایک اور گودام پر بھی دھاوا بولا جہاں جعلی کریموں کی تیاری کے ساتھ ساتھ اُن کی پیکنگ بھی کی جاتی تھی۔ یہاں سے حاصل ہونے والی مصنوعات کی تعداد 260,000 سے زیادہ تھی۔ وزارت کے مطابق ان مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر چھ لاکھ کے قریب کاسمیٹکس مصنوعات پکڑی گئیں۔ جس مشہور ڈیپارٹمنٹل سٹور پر جعلی کریمیں فراہم کر جاتی تھیں، اُس کے مالک کو بھی عنقریب عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں