45

چکوال، اشتہاری مجرم گرفتار

چکوال (
ویب ڈیسک ۔ 19 جنوری2019ء) ڈی پی او عادل میمن کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر اور اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی میں صدر پولیس تلہ گنگ نے چوری کے اشتہاری مجرم شفقت حسین ولد غیور خان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا، جبکہ سٹی پولیسچکوال نے بغیر نمبر کے چھ موٹر سائیکلیں تھانے میں پابند کر لیں جبکہ ایک شخص محمد خان ولد صالح خان سے تیس بور پستول بھی برآمد کرلیا۔

صدر پولیس تلہ گنگ نے ڈکیتی کے زیر تفتیش ملزم اخمت حسین ولد امیر حسین کو گرفتار کر لیا۔ صدر پولیس تلہ گنگ نے چوری کے ایک اور ملزم محمد افسر کو بھی گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او عادل میمن نے بتایا کہ اشتہاری ملزمان کیخلاف کاروائی بلاتفریق جاری ہے اور مجموعی طور پر ضلع چکوال میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں