118

معروف پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی چھٹی برسی کاہفتہ کے روز انعقاد

فیصل آباد (
ویب ڈیسک ۔ 19 جنوری2019ء) معروف پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی چھٹی برسی ہفتہ کے روزانتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں مہناز بیگم کی کلوکاری کے شعبہ میں طویل خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ مختلف نگارخانوں میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔مہناز بیگم کو غزل ،ٹھمری، دادرا،خیال، دروپد ، سلام ، نوحہ، اور مرثیہ پر مکمل دسترس تھی۔ آپ نے 13 مرتبہ بیسٹ پلے بیک سنگر کانگار ایوارڈ جیتا ۔ آپ کو 2011ء میں لو سٹائل ایوارڈ نے لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا ۔ آپ برصغیر کی معروف کلوکارہ کجن بیگم کی بیٹی تھیں۔آ پ کے مشہور گانوں میں کیوں نہ ڈوبے، لہروں کی طرح، لطف وہ عشق میں، میں جس دن بھلا دوں، میں کون ہوں، مزے جہاںکے، میرا مزاج لڑکپن سے، میرا پیار مجھ کو، پانی رے پانی، شہید عشق ہوا، سنو بہاروںسنو، تو میراگیت ہے، تجھے دل سے لگا لوں، وہ خواب سے، طاہر کی آنکھ وغیرہ شامل ہیں۔

آپ 19 جنوری 2013 ء کو میڈیکل چیک اپ کیلئے امریکہ جاتے ہوئے راستہ میں بحرین ایئر پورٹ پر انتقال پا گئی تھیں۔مہناز بیگم کی چھٹی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا نے بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کااہتمام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں