86

لیڈی گاگا کا کم عمر لڑکیوں کیساتھ ریپ کے الزامات کے بعد آرکیلی کیساتھ گائے گانوں کوویڈیو سٹریمنگ سے ہٹانے کا اعلان

لاس اینجلس (
ویب ڈیسک ۔ 19 جنوری2019ء) امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے مداحوں سے معروف گلوکار آر کیلی کیساتھ کام کرنے پر معذرت کرتے ہوئے ان کے ساتھ گائے تمام گانوں کو ویڈیو سٹریمنگ سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بورڈز سمیت کئی دیگر میوزک چینلز کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہونیوالے امریکی گلوکار، موسیقار، لکھاری اور سابق باسکٹ بال کھلاڑی 52 سالہ رابرٹ سلویسٹر کیلی پر حال ہی میں متعدد کم عمر لڑکیوں کے ریپ سمیت خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے الزامات پر مبنی ایک دستاویزی فلم سامنے آئی تھی۔آر کیلی کی وحشت کا نشانہ بننے والی خواتین اور لڑکیوں کے داستانوں پر برطانوی نشریاتی ادارے نے دستاویزی فلم بھی جاری کی جس میں کم سے کم 50 خواتین کے انٹرویوز شامل کیے گئے۔اگرچہ آر کیلی نے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا ، تاہم گزشتہ ہفتے ان کیخلاف بھرپور تحریک شروع ہوگئی اور چند دن قبل امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھی ان کے خلاف آواز اٹھائی اور اپنے مداحوں سے آرکیلی کیساتھ کام کرنے پر معذرت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ان کے ساتھ گائے ہوئے تمام گانوں کو ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ سے ہٹا دیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں