83

حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم ’’ہیر مان جا ‘‘ کا رنگین موشن پوسٹر جاری،فلم عید الالضحیٰ پر ریلیز ہوگی

ہم سب بڑی عید پر ملنے آرہے ہیں، خوب ہنسائیں گے، تھوڑا رلائیں گے اور دلوں میں بس جائینگے‘اداکارہ

لاہور (
ویب ڈیسک ۔ 19 جنوری2019ء) علی رحمان اور حریم فارق کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ جوڑی فلم ’’پرچی ‘‘کے بعد اب ’’ہیر مان جا ‘‘میں جلوہ گر ہونے جارہی ہے۔فلم ’’ہیر مان جا ‘‘کا رنگین موشن پوسٹر بھی ریلیز کردیا گیا ہے جس میں حریم فاروق عروسی لباس زیب تن کیے نظر آرہی ہیں جبکہ علی رحمان خیالوں میں کھوئے ہوئے ہیں۔پوسٹر میں حریم فاروق نے عروسی جوڑے کے ساتھ جاگرز پہنے ہوئے ہیں، جسے دیکھ کر قیاس ہوتا ہے کہ شاید وہ فلم میں ایک شرارتی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک رومانوی کہانی ہے جس میں کامیڈی کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا۔تاہم فلم کے پوسٹر کی ریلیز سے قبل ہی حریم فاروق یہ بتا چکی ہیں کہ یہ فلم ’’پرچی ‘‘سے بہت مختلف ہے اور وہ اس فلم میں ایک مختلف کردار نبھا رہی ہیں۔

فلم ’’پرچی ‘‘کی طرح ’’ہیر مان جا ‘‘بھی فلم ساز عمران رضا کاظمی اور ہدایت کار عارف لاکھانی کی پیشکش ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عابد علی اور فیضان شیخ بھی شامل ہیں۔’’ہیر مان جا ‘‘رواں برس عیدالاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی، جس کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہم سب بڑی عید پر ملنے آرہے ہیں، خوب ہنسائیں گے، تھوڑا رلائیں گے اور دلوں میں بس جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں