107

پٹھان قوم بڑی بہادر اور وفادار ہوتی ہے ‘ارباز خان

لاہور (
ویب ڈیسک   ۔ 18دسمبر2019ء) اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ میں سات بہنوں کا اکلوتا بھائی ہوں ،میری پیدائش لاہور کی ہے اور بعد میں نوشہرہ میں چھٹی کلاس تک تعلیم حاصل کی اس کے بعد واپس لاہور آکر باقی تعلیم مکمل کی ۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم حاصل کی جو میرا خواب تھا ،میں آج جو تخلیقاتی کام کرتا ہوں اس میں کالج کی تعلیم کا بڑا ہاتھ ہے ۔انہوںنے کہا کہ پٹھان قوم بڑی بہادر اور وفادار ہوتی ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ لوگ اپنے گھروں کے تحفظ کے لئے پٹھان چوکیداروں کو ترجیح دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اردو فلموں سے فنی کریئر کا آغاز کیا او ر اب پشتو فلموں میں بطور اداکار ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے طور پر بھرپور کام کرر ہا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں