65

عمران ہاشمی نے تعلیمی نظام میں کرپشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تحریک متعارف کرا دی

ممبئی (
ویب ڈیسک   18 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے تعلیمی نظام میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے سوشل میڈیا تحریک ’’ہیش ٹیگ ای ڈی یو ٹو‘‘ ’’#EduToo ‘‘متعارف کرا دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2018ء میں ہراسگی کے خلاف خواتین کے لئے سوشل میڈیا پر ’’ہیش ٹیگ می ٹو‘‘ تحریک متعارف کی گئی جس کے بعد اداکار عمران ہاشمی نے بھی بہادرانہ قدم اٹھاتے ہوئے والدین اور طلباء کے لئے تعلیمی نظام میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے ’’ہیش ٹیگ ای ڈی یو ٹو‘‘ #EduToo کے نام سے سوشل میڈیا تحریک متعارف کرا دی ہے جس کا مقصد کالج مالکان، پروفیسرز، پرنسپلز، سرکاری حکام، کوچنگ کلاس مالکان اور کلرکس اور تمام افراد جو تعملیمی نظام میں کرپشن میں ملوث ہیں کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں