73

دسمبر کے دوران بیرون ملک سے ترسیلات زر میں پانچ فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ (
ویب ڈیسک   ۔ 18 جنوری2019ء) ملک میں دسمبر 2018ء میں نومبر کے مقابلے میں بیرون ملک سے ترسیلات زر میں پانچ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2018ء میں ایک ارب 69 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر ہوئیں جبکہ نومبر 2018ء میں ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کی رقوم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھجوائی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں