109

تیل کے درآمدی بل میں پانچ ماہ کے دوران 15 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

اسلام آباد ۔ (
ویب ڈیسک   ۔ 18 جنوری2019ء) رواں مالی سال کے ابتدئی پانچ ماہ کے دوران تیل کے درآمدی بل میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی 2018ء سے دسمبر 2018ء کے دوران 7 ارب 60 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 6 ارب 67 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد کیا گیا تھا۔ حکومت نے تیل کے درآمدی بل میں کمی کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کے حوالے سے معاہدوں کو پہلے حتمی شکل دی جا چکی ہے جس سے ان دونوں ممالک سے موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت حاصل کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں