48

بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں (آج) میچ کھیلا جائے گا

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2019ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں (آج) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں (آج) ہفتہ کو واحد میچ میلبورن رینی گیڈذ اور میلبورن سٹارزکی ٹیموں کے درمیان میلبورن کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

واضح رہے کہ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ 17 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینی گیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 59 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم 14 میچز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں