108

محمد عامر صرف غیر ایشیائی کنڈیشنز کے بولر بن گئے

لاہور: محمد عامر غیر ایشیائی کنڈیشنز کے بولر بن گئے یو اے ای میں قومی ٹیم کے گزشتہ 10ٹیسٹ میں سے صرف 4کھیلے اور56.42 کی اوسط سے7 وکٹیں حاصل کیں ان میں سے3 میچزمیں پاکستان کو شکست ہوئی دورہ جنوبی افریقہ میں وہ12 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔
تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ ’’ کرک انفو‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ محمد عامر ایشیائی کنڈیشنز میں ایک قطعی مختلف بولر نظر آتے ہیں، پیسر کی رفتار میں بھی نمایاں کمی آ چکی، اسی لیے پاکستان نے یو اے ای میں جو گزشتہ 10 ٹیسٹ میچز کھیلے ان میں سے صرف4میں محمد عامر کوکھلایا گیا، یواے ای میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا جیسی کمزور ٹیموں کیخلاف بھی پیسر 56.42کی اوسط سے 7 وکٹیں حاصل کر سکے۔

ان 4 ٹیسٹ میچز میں سے 3میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسری طرف ان کی غیر ایشیائی کنڈیشنز میں کارکردگی قدرے بہتر رہی ہے، یو اے ای کے سوا دیگر ملکوں میں کھیلے جانے والے 70 فیصد ٹیسٹ میچز میں محمد عامر ٹیم کا حصہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں