40

پنجاب اسمبلی میں 3 ماہ تک حلف نہ اٹھانے والے ممبر کی رکنیت ختم کرنے کی قرارداد منظور


الیکشن 2018ء میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے والے چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی رکنیت خطرے میں پڑ گئی

لاہور(
ویب ڈیسک تازہ ترین۔15 جنوری2019ء) الیکشن 2018ء میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے والے چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی رکنیت خطرے میں پڑ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں 3 ماہ تک حلف نہ اٹھانے والے ممبر کی رکنیت ختم کرنے کی قرارداد منظور ہو گئی ہے۔یہ قرارداد پاکستان تحریک انصاف کی رکناسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے اسمبلی میں پیش کی گئی تھی۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کے مطالبے سمیت 3قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی تھیں۔۔تحریک انصاف کی رکنپنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی رکنیت منسوخ کرنے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018ء کے انتخابات میں پی پی 10 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں لیکن بطور ممبر حلف نہ اٹھا کر وہ اپنے حلقے کے عوام اورپنجاب اسمبلی کے ایوان کی مسلسل تضحیک اور توہین کر رہے ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حلقہ پی پی 10 کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت کو منسوخ کیا جائے اور اس حلقہمیں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، اس کے لیے فی الفور قوانین اور قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997ء میں ترمیم کی جائے۔واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام انتخابات 2018ء میں حصہ لیا تھا۔عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔ چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں