45

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جامعہ سندھ کے طلباء و طالبات نے منفرد تحقیق سے خود کو منوایا ہے،پروفیسر فتح محمد برفت

حیدر آباد ۔ (
ویب ڈیسک  اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2019ء) جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جامعہ سندھ کے طلباء و طالبات نے منفرد تحقیق کے ذریعے خود کو منوا کر دکھایا ہے۔ انسٹیٹیوٹ کے تمام شعبوں کے طلباء کی جانب سے تیار کیے گئے 120 سے زائد پراجیکٹس ان کی قابلیت و صلاحیت کی واضح مثال ہے یہی نوجوان مستقبل کے سائنٹسٹ ہیں، جنہیں جدید ایجادات کے ذریعے اپنے ملک و قوم کی خدمت کے لیے کردار ادا کرنا ہے یہاں کے طلباء و طالبات نے جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئے تجربات و ایجادات کرکے خود کو منوا کر دکھایا ہے ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر فتح محمد برفت نے انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں منعقد کی گئی آخری سال کے طلباء و طالبات کے پراجیکٹس کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نمائش میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر انجینئرنگ، الیکٹرونکس اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبوں کے 500 سے زائد طلباء کی جانب سے اپنے اساتذہ کی زیر نگرانی مختلف موضوعات پر مشترکہ طور پر تیار کیے گئے 120 سے زائد پروجیکٹس رکھے گئے تھے جن کا تعلق تعلیم، صحت، زراعت، معاشرتی، انتظامی اور کاروبار و صنعت سے وابستہ امور سے تھا نمائش میں انسٹیٹیوٹ کے فائنل ایئر کے طلباء، اساتذہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ شعبوں کے ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے مزید کہا کہ اس انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے اپنے منفرد پروجیکٹس کے ذریعے جامعہ سندھ اور ملک کی دیگر جامعات میں ہونے والی نمائشوں میں حصہ لیکر خود کو منوا کر دکھایا ہے اور اپنے شعبے سمیت پوری یونیورسٹی کا وقار بلند کیا ہے آج کی نمائش میں بھی آخری سال کے انفارمیشن ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر، الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبوں کے طلباء و طالبات کی جانب سے کی گئی محنت قابل تعریف ہے وائس چانسلر نے کہا کہ یہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہیں، جن سے ہمیں کئی امیدیں وابستہ ہیں۔اس یونیورسٹی کے تمام شعبے اہم ہیں جہاں ملک و بیرون ممالک سے اپنے اپنے سبجیکٹ میں ڈاکٹوریٹ کرنے والے انتہائی قابل اساتذہ تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اہم انسٹیٹیوٹ ہے جہاں پر تدریسی ذمہ داریاں نبھانے والے 30 سے زائد اساتذہ کیدنیا کے مشہور تعلیمی اداروں سے پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے مجھے اس عظیم جامعہ کی قابل فیکلٹی کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے اس موقع پر طلباء و طالبات نے اپنے اپنے پروجیکٹس کے حوالے سے وائس چانسلر کو تفصیلی بریفنگ دی، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو اسی جذبے کے ساتھ محنت کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر امداد علی اسماعیلی، پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھومباٹی، پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد احمد میمن و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں