را۔ کے گرفتار افسر کل بھوشن یادیو کے ہوشربا انکشافات

قرآن پاک کی تعلیم بھی حاصل کی ، دنیا کامران خان کے ساتھ میں ناقابل تردیر شواہد کا انبار ، مودی سرکار نے کل بھوشن یادیو کو بھارتی نیوی کا افسر تسلیم کر لیاکراچی (دنیا نیوز) کل بھوشن یادیو نے ایرانی شہر چاہ بہار کی جیولرز شاپ میں بیٹھ کر کروڑوں ڈالر سے پاکستان میں دہشتگردی کا خفیہ آپریشن چلایا ، 6 ماہ میں دو بار “را” کے سربراہ سے ملا ، افغان خفیہ ایجنسی سے بھی رابطے میں تھا ، دنیا کامران خان کے ساتھ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت نے امریکہ سمیت چھ بڑی عالمی طاقتوں سے معاملہ اٹھا دیا ، نیٹ ورک کے مزید کئی افراد گرفتار کر لئے گئے ۔ دنیا نیوز نے “را” افسر کے کالے کرتوتوں کا پورا نقاب اتار دیا ، پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں بھارت کے مستند جاسوس کے مزید مکروہ کارنامے سامنے آ گئے ، پروگرام میں انکشاف کیا گیا کہ کل بھوشن یادیو نے ایرانی ساحلی شہر چاہ بہار میں جیولرز شاپ کھولی اور وہاں سے پاکستان میں کروڑوں ڈالر کا خفیہ آپریشن چلایا، “را” افسر نے قرآن پاک کی تعلیم بھی حاصل کی، کل بھوشن یادیو چھ ماہ میں دوبار “را” کے سربراہ راجندر کھنہ سے ملاقات کی ، ملزم کے انکشافات پر نیٹ ورک کے کئی لوگ گرفتار کر لئے گئے ۔ پاکستانی حکومت نے معاملہ امریکہ سمیت چھ ممالک کیساتھ اٹھا دیا ہے ، تمام پاکستانی سفارتخانوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ اس سے پہلے “دنیا کامران خان کیساتھ اسپیشل “میں انکشاف کیا گیا کہ کل بھوشن یادیو حسین مبارک پٹیل کے نام سےایرانی ویزے پرپاکستان آیا ، ملزم کی تصویر، نیوی کا شناختی نمبر ، بھارتی پاسپورٹ اور ویزے کی کاپی بھی دکھائی گئیں ۔ بھارت کی پاکستان دشمنی اب ڈھکی چھپی ہے ، نہ یہ لفاظی والا معاملہ ہے ، حکومت کو چاہئیے کہ انڈین سازش کا پردہ زور و شور سے بے نقاب کرے ۔